چین کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات چاہتے ہیں ، ڈیو ڈ کیمرون
منگل 9 فروری 2016 14:24
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیو ڈ کیمرون نے کہا ہے کہ رواں سال چین اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں اضافے کا سال ہو گا ، ہم آپس میں مضبوط رشتے استوار کرنے کے لیے کام کررہے ہیں ۔ چین کے نئے سال کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے ایک چینی کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایک سال کی خوشحالی چاہتے ہیں تو غلہ اگائیں ، اگر دس سال کی خوشحالی چاہتے ہیں تو درخت لگائیں اور اگر زندگی بھر خوش اور خوشحال رہنا چاہتے ہیں تو آپس میں اچھے تعلقات قائم کریں اور دوستی کے رشتے کو پروان چڑھائیں ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں چینی صدر کے دورہ برطانیہ کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ برطانیہ اور چین کے تعلقات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، برطانیہ چین کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ہے ، ہمارے چین کے ساتھ چالیس ارب پاؤنڈز کے معاہدے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تجارت ، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور تعلیم کے شعبوں میں قریبی تعاون موجود ہے ، کئی چینی طالب علم برطانیہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ ہماری خواہش ہے کہ برطانوی طلبا چین میں جا کر تعلیم حاصل کریں ، وزیر اعظم کیمرون نے اس موقع پر چینیوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.