سکیورٹی خدشات:لوک ورثہ نے حکومت سے ڈیڑھ کروڑ روپے مانگ لئے
منگل 9 فروری 2016 16:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ثقافتی میلہ کے لئے سکیورٹی ایشو کو مدنظر رکھتے ہوئے لوک ورثہ نے حکومت سے ڈیڑھ کروڑ روپے مانگ لئے ہیں ۔ دوسری جانب درجنوں ملازمین نے ای ڈی لوک ورثہ کی چیرا دستیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے عدالتوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ آن لائن کو ملنے والی معلومات کے مطابق درجنوں ایسے لوک ورثہ کے ملازمین ہیں جن کو 20 فیصد الاؤنس نہیں ملا اور انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے ۔
گزشتہ دور حکومت میں مستقل ہونے والے ملازمین کو بھی نوکریوں سے برطرف کرنے کی دھمکی بھی دے دی گئی ہے اور تمام ملازمین کو ملنے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کر کے انہیں فاقوں پر مجبور کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا کہ ثقافتی میلہ کے دوران لوک ورثہ ملازمین اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال بھی کر سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
گورنرز بورڈ کی میٹنگ میں لوک ورثہ ملازمین کی سرکاری نوکریوں کو کنٹریکٹ پر کر دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی اعلامیہ جاری ہونا باقی ہے ۔
موقف جاننے کے لئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ فوزیہ سعید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ملازم کی پنشن سمیت مراعات کو نہیں روکا گیا ہے اور مہر گڑھ کا ایک بھی ملازم لوگ ورثہ میں اگر پایا گیا تو مجھے خطاوار سمجھا جائے علاوہ ازیں ہائی کورٹ کے احکامات کے پیش نظر جب تک مقدمات زیر سماعت ہیں ملازمین کو 20 فیصد الاؤنس باقاعدگی سے دیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ثقافتی میلہ کیلئے 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے اور امسال ای ڈی فوزیہ سعید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث ڈیڑھ کروڑ روپے حکومت سے مانگے ہیں تا کہ ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کو بہتر سکیورٹی مہیا کی جا سکےمزید اہم خبریں
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
گندم خریداری سکینڈل، سیکرٹری انچارج نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
-
فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر،6مئی کو سماعت ہوگی
-
نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا،بیرسٹر سیف
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.