بھارتی سائنس دانوں پر بھارت کے جنوبی شہر ویلور میں شہاب ثاقب گرنے سے ایک شخص کی ہلاکت کے دعوے کی تصدیق کے لیے دباؤ
ذیشان حیدر منگل 9 فروری 2016 17:46
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) بھارتی سائنس دانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت کے جنوبی شہر ویلور میں شہاب ثاقب گرنے سے ایک شخص کی ہلاکت کے دعوے کی تصدیق کریں۔ تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جیہ للیتا جیہ رام نے نے کہا تھا کہ بس ڈرائیور کمراج کی موت کالج کیمپس میں شہاب ثاقب گرنے سے ہوئی تھی۔تاہم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کے لیے مزید ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا گہرے رنگ کا پتھر شہاب ثاقب ہی ہے۔
اگر اس امر کی تصدیق ہو گئی تو ماہرین کے مطابق یہ دو سو سالوں میں شہاب ثاقب گرنے سے یہ پہلی موت ہوگی۔دمدار ستاروں سے متعلق سائنسی جریدے انٹرنیشنل کامٹ کوارٹرلی کی تیار کردہ فہرست کے مطابق سنہ 1825 میں بھارت ہی میں ایک شخص ’شہاب ثاقب گرنے‘ سے ہلاک ہوا تھا۔(جاری ہے)
ویلور پولیس کی چیف پی کے سنتھل کماری نے بھارتی جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی دسن انجینیئرنگ کالج میں ’جائے وقوعہ سے تقریباً دس گرام وزنی ایک چھوٹا پتھر برآمد ہوا ہے۔
ہم نے سائنس دانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آ کر اس کا معائنہ کریں۔کمراج اْس وقت کالج کیمپس میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے جب کسی چیز کے گرنے کی زوردار آواز سنائی دی تھی۔ اس کے گرنے سے زمین میں ایک بڑا گڑھا پڑگیا اور قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔جیہ رام کے مطابق متاثرہ شخص ’شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔حکومت کی جانب سے کمراج کے اہل خانہ کے لیے ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اکثر شہاب ثاقب دراصل بہت باریک ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں جو زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہوئے ہوا سے رگڑ کھا کر حرارت کی شدت سے جلنے لگتے ہیں۔اس کے مقابلے پر بڑے شہابِ ثاقب زمین کی فضا میں داخل ہونے سے لے کر گرنے تک شدید حرارت کے باوجود اپنی ہیئت برقرار رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.