شیخوپورہ،ایل پی جی ٹینکر اورگاڑیوں میں تصادم ،15افراد جاں بحق،20زخمی
بدھ 10 فروری 2016 11:47
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) شیخوپورہ کے علاقے مانوالا کے موضع کوٹ وار کے قریب المناک ٹر یفک حادثے میں دس طلبا و طالبات اور ایک صحافی سمیت پندرہ افراد جا ں بحق اور 20 سے زائدزخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں 5معصوم بچے بھی شامل ہیں،زخمی ہونے والوں کے 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ایل پی جی ٹینکر مانوالا سے ننکانہ جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی مہران گاڑی کے ساتھ ٹکرا گیا ۔
ٹکراتے ہی ٹینکر پھٹ گیا جس سے آگ لگنے کے باعث دو رکشے جن میں دس طلباء و طالبات سوار تھے ان کی لپیٹ میں آ گئے دونوں رکشوں ، مہران گاڑی اور ایل پی جی ٹینکر بلکل جل کر تباہ ہو گئے ۔ ایل پی جی کی آگ نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔(جاری ہے)
جہاں پندرہ دکانوں کے اندر کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ دھند کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آئی آٹھ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ پہنچا دیا گیا مرنے والوں میں ایک شخص جو نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین تھا سمیت ولید ، حمزہ حماد ، شازیہ فاروق ، اور امجد علی کے نا مو ں کی شنا خت ہو سکی ہے جبکہ دیگرشناخت نہیں ہو سکی ۔
ڈی جی شیخوپورہ جواد طارق وقوعہ کی اطلا ع ملتے ہی فورا پہنچ گئے اور تمام تر امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے تھے فائر بریگیڈ اور 1122 کی ٹیمیں آگ بجھانے اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچانے کا کام سرانجام دیتی رہیں ۔ پولیس کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ تقریبا ساڑھے سات اور پونے آٹھ کے قریب پیش آیا دریں اثنا ء اس المناک حادثے میں زخمی ہونے والوں کے 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکے ہیں اور ان میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ ۔دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچنے کے باعث نقصان زیادہ ہوامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.