جنوبی افریقہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
بدھ 10 فروری 2016 11:55
سینچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 239 رنز بنائے جو جنوبی افریقہ کی فتح کا باعث بنے۔اس سے پہلے انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ڈی کاک نے چار چھکوں کی مدد سے 135 رنز بنائے اور آملہ نے 127 رنز سکور کیے۔انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے جس میں نمایاں حصہ جو روٹ کا تھا جنھوں نے دس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 36 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی۔
ابتدائی نقصان کے بعد ایلکس ہیلز اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 125 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو ربادا اور کائلز ایبٹ نے دو، دو اور ڈیوڈ وائز نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے جبکہ بلوم فاوٴنٹین میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 39 رنز سے ہرایا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.