ایشیا کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی کا حتمی سکواڈ تیار ، خرم منظور کی حیرت انگیز انٹری
بدھ 10 فروری 2016 12:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔10 فروری۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان نے بھارت میں ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایشیا کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کی منظوری دیدی ، احمد شہزاد کو مسلسل خراب کارکردگی پر ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ انگلینڈ لائنز کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر نیوالے اوپنر خرم منظور کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، فاسٹ باؤلر عمر گل اور مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کو بھی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جب کہ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد نواز اور رومان رئیس کو ٹیم میں شام کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے نام پی سی بی چیئر مین شہریار خان کی منظوری کے بعد انٹر نیشنل کر کٹ کو نسل کو بھجوا دئیے ہیں ، پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر سلیکٹرز نے محمد نواز اوررومان رئیس کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اوپنر احمد شہزاد کی مسلسل خراب کارکردگی کی بنا پر انہیں ڈراپ کرکے خرم منظور کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق اوپنر احمد شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کر نے کا فیصلہ ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی مشاورت کے بعد کیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.