اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کی اہلیہ لیبر کورٹ میں گھریلو ملازم کے ساتھ
بد سلوکی کی مجرم ثابت ہوگئیں‘عدالت کا متاثرہ ملازم کو43700ڈالرزرتلافی اداکرنے کا حکم
میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 11:48
تل ایب(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کی اہلیہ کو ایک لیبر کورٹ میں گھریلو ملازم کے ساتھ بد سلوکی کا مجرم پایا گیا ہے۔یہ مقدمہ ان کے گھریلو ملازم نے ان کے خلاف قائم کیا تھا۔عدالت نے مینی نفتالی کا یہ دعوی تسلیم کیا کہ ان کی توہین کی گئی اور ان کا زبانی کلامی استحصال کیا گیا جس کے مداوے کے طور انھیں 43700 ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سارہ نتن یاہو اشتعال میں آئیں اور ان کے مطالبے نے ملازمین کے لیے توہین آمیز صورتحال پیدا کی۔سارہ نتن یاہو نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ عملے کے ساتھ مہذب رہیں۔اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے اس فیصلے پر کوئی بیان نہیں دیا۔(جاری ہے)
ماضی میں میں وزیرِ اعطم کے دفتر کی جانب سے مسز نتن یاہو پر توہینِ آمیز رویے کے الزمات کی تردید کی جاتی رہی ہے۔
اس سے پہلے سارہ نتین یاہو کے خلاف ایک گھیلو ملازم کے خلاف استحصالی رویے کا مقدمہ عدالت کے باہر ہی حل کر لیا گیا تھا۔فیصلے کے مطابق لیبر کورٹ میں یہ ثابت ہوا کے مسز نتن یاہو کے خلاف بدسلوکی کے الزامات درست ہیں۔عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ پر سارہ نتن یاہوں ملازمین نے بدسلوکی کرتی تھیں۔40 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق سارہ کے خلاف ثابت ہونے والے الزامات میں بے تحاشا مطالبات کرنا، توہین، بدسلوکی، اور اشتعال میں چلانا شامل ہیں۔نفتالی کے مطابق ایک مرتبہ مسز نتن یاہو نے انھیں صبح کے تین بجے بلا کر اس بات پر کھری کھوٹی سنائیں کہ انھوں نے دودھ کے ڈبے گتے کی پیٹی میں لانے کے بجائے پلاسٹک کے تھیلے میں کیوں لائے۔جبکہ ایک مرتبہ سارہ نتن یاہو نے ایک مرتبہ گل دان زمین پر دے مارا اور کہا کہ اس میں لگے پھول تازہ نہیں ہیں۔نفتالی نے 2012 میں وزیرِ اعظم کی یرو شلم میں واقع رہائش گاہ پر 20 ماہ کی ملازمت کے بعد استعفی دے دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.