سیاچن میں 6 روز تک برف میں دبے رہنے والابھارتی فوجی لانس نائک ہنمن تھپّا ہسپتال میں انتقال کر گیا
میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 14:00
نئی دہلی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) سیاچن میں 6 روز تک برف میں دبے رہنے والا بھارتی فوجی لانس نائک ہنمن تھپّا ہسپتال میں انتقال کر گیا۔ فوج نے سیاچن گلیشیر میں برف میں چھ دن تک دبے رہنے کے بعد اسے زندہ نکالا تھا۔بھارت کے سرکاری نیوز چینل دور درشن نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔لانس نائک ہنمن تھپّا دارالحکومت دہلی کے آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
اس سے پہلے بھارتی فوج نے بتایا تھا کہ چھ دن قبل سیاچن کے محاذ پر برفانی تودے کے نیچے دب جانے والے ایک فوجی جوان کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔فوج کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ لانس نائیک ہنمن تھّپا چھ ہزار میٹر کی بلندی پر تقریباً آٹھ میٹر برف کے نیچے اپنے نو ساتھیوں سمیت دفن ہوگئے تھے۔(جاری ہے)
ان کے باقی سب ساتھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں اور فوج نے بتایا تھا کہ ہنمن تھپّا کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
بیان میں اس بات کی امید ظاہر کی گئی تھی کہ جیسے معجزانہ طور پر ہنمن اس حالت میں بھی زندہ رہے ویسے ہی وہ صحت یاب بھی ہو جائیں گے۔برفانی تودے گذشتہ بدھ کی صبح سیاچن گلیشیئر کے شمالی علاقے میں واقع ایک بھارتی فوجی چوکی پرگرے تھے۔اس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں لیکن تین دن قبل فوج نے کسی بھی جوان کے زندہ ہونے کی امید چھوڑ دی تھی۔سیاچن گلیشیئر کو دنیا کا بلند ترین محاذِ جنگ کہا جاتا ہے جہاں بھارت اور پاکستان کی افواج 1984 سے صف آرا ہیں۔ اس خطے کی خودمختاری پر دونوں ممالک کے درمیان تنازعات ہیں۔یہاں پر سردی میں درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے اور اس محاذ پر موسم کی سختی کی وجہ سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد لڑائی میں مرنے والوں سے کہیں زیاد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کسی غیرملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا ،دفترخارجہ
-
کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں
-
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
ایف بی آر کے لئے تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل درد سربن گیا
-
سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدہ، بائیڈن سے احتیاط کا مطالبہ
-
چار روز بعد آخر کار پی ٹی اے نے ایف بی آر کے احکامات پر خاموشی توڑ دی
-
بشری بی بی کی جانب سے توشہ خانہ تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام
-
’’ نفسیاتی مرض اور قے‘‘ کی ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.