زخمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس اہلکاروں کے لئے دفتر میں جلد ویلفیئر برانچ قائم کی جائے گی‘ ڈی آئی جی آپریشنز
تمام بڑے ہسپتالوں میں پولیس کی چوکیاں قائم ، چوکی انچارج محکمہ کے اہلکاروں کا علاج و معالجہ ذاتی دلچسپی سے کرواتے ہیں‘ ڈاکٹرحیدر اشرف
جمعرات 11 فروری 2016 22:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ بم دھماکوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہونے والے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس اہلکاروں کے لئے دفتر میں جلد ویلفیئر برانچ قائم کی جائے گی،جہاں زخمی اور بیمار ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،لاہور کے تمام بڑے ہسپتالوں میں پولیس کی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں جہاں چوکی انچارج ہسپتال میں آنے والے محکمہ کے اہلکاروں کا علاج و معالجہ ذاتی دلچسپی سے کرواتے ہیں ۔
جن اہلکاروں نے علاج و معالجہ اپنی جیبوں سے کروایا ہے ان کے جلد کیسز بنوا کر آئی جی آفس بھجوائے جائیں ۔(جاری ہے)
تمام ڈویژنز میں ویلفیئر محر ر قائم کئے جائیں جو ایسے تمام ملازمین کے کیسز کا فالواپ کر یں جن کی فائلیں کسی وجہ سے رک گئی ہیں ۔روزانہ کی بنیا د پر دفتر میں آنے والے زخمی یا بیمار اہلکاروں کی ملاقات کروائی جائے تاکہ ان کو ان کا حق دلوانے کے لئے ان کی مد د کی جائے ۔
دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اور سینوں پر گولی کھانے والے اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کے علاج معالجہ کے لئے کو شش کرنا عبادت کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں تمام برانچز کے انچارج حضرات کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے ملاقا ت کے دوران کیا ۔اس موقع پر لیگل برانچ ،اسٹیبلشمنٹ برانچ ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر، پی آر او برانچ ،پی ایس او ، پی اے اور ریڈ برانچ کے سرابراہان سمیت ویلفئیر آفیسر بھی موجو دتھے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ڈویژن میں شہیدوں کے اہلخانہ اور زخمی یا بیمار ہونے والے پولیس اہلکاروں سے خود جا کر ان کے گھر ملاقات کریں اور ان کو درپیش تمام مالی مشکلات دور کرنے میں معاون ثابت ہوں ۔ایک ہفتے کے اندراندرتما م ڈویژنز سے زخمی ہونے والے یا مختلف بیماریوں میں مبتلا پولیس اہلکاروں کی فہرستیں مرتب کی جائیں تاکہ ان کے کیسز تیا ر کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں ۔جو اہلکار ہسپتالوں میں داخل ہیں پولیس افسران ہسپتالوں میں جاکر ان کی عیادت کریں اور زیادہ سے زیادہ مالی امداد کریں ۔ہر ہفتے پولیس افسران سے شہدا کے اہل خانہ اور زخمی یا بیمار ہونے والے اہلکاروں کے متعلق پو چھا جائے گا اور احکامات جاری کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.