ملک میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صارفین کو دیا جائے‘ مخدوم سید احمد محمود
میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے غیر ترجیحی منصوبے لیگی حکومت کی بد حواسی کا شاہکار ہیں‘پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر
جمعرات 11 فروری 2016 22:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر وسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صارفین کو دیا جائے، صوبائیی خودمختاری واپس لینے سے وفاق پر منفی اثرات مرتب ہونگے، یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ اپنے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہی کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے غیر ترجیحی منصوبے لیگی حکومت کی بد حواسی کا شاہکار ہیں ۔
پہلے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے، صحت، تعلیم اور خوراک و صاف پانی کے بعد لگژری سفر سے کسی کو انکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے 1973ء کا متفقہ آئین دیا اور مختلف اوقات میں ملک پر مسلط ہونیوالے ڈکٹیٹروں کی من پسند ترمیم کو ختم کرکے اسے اصل حالت میں بحال اور 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو خود مختاری دے کر ملک کے اندر جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا لیکن افسوس کہ آمریت کی گود اور چھتری میں پروان چڑھنے والی مسلم لیگ (ن) نے ماضی کی تاریخ سے سبق حاصل کرنے کی بجائے ایک مرتبہ پھر مارشل لا ئی قوانین کا سہارا لے کر صوبائی خود مختاری کو ختم اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازشیں شروع کردیں ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.