غیر ممنوعہ دوائی استعمال کرنے پر چین کی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پر 7ماہ کی پابندی
جمعہ 12 فروری 2016 15:12
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) چین کی بیڈمنٹن کی خاتون کھلاڑی وایوژیاؤ ہانگ پر گذشتہ سال گوانگ یو یونی ورسیائیڈ میں اینٹی ڈوپنگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 7ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔یہ بات بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن(بی ڈبلیو ایف )نے جمعہ کو بتائی ہے ۔ بی ڈبلیو ایف نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس کے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی سماعت کرنے والے پینل نے گوانگ یو جنوبی کوریا میں 28ویں سمر یونیورسیائیڈ کے دوران 12جولائی 2015کو اس کے لیے جانے والے نمونے کے ناگوار تجزیاتی نتیجے کی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی ہے ،وایو کے نمونے میں سبوٹرامائن پایا گیا جو ایک مخصوص مواد ہے جسے ”مقابلے میں “ استعمال کرنے کی ممانعت ہے ۔
بی ڈبلیو ایف کے مطابق اس کا ذریعہ اس خوراک میں شامل تھا جو وایو استعمال کرتی رہی ہے ۔(جاری ہے)
وایو نے 30جنوری 2016کو بی ڈبلیو ایف ڈوپنگ کی سماعت کرنے والے پینل کے روبرو پیش ہونے کے دوران تسلیم کیا کہ اس کے نمونے میں سبوٹرا مائن موجود تھا ، اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ غلطی سے استعمال کیا تھا ،ثبوت اور دلائل دیتے ہوئے پینل نے فیصلہ سنایا کہ وایو نے کھیلنے کے دوران پرفارمنس میں اضافہ کرنے یا دھوکہ دینے کے لیے گولی نہیں کھائی تھی اور یہ کہ سات ماہ کی پابندی” درست اور منصفانہ “ہے لہذا پینل نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وایو کی پابندی اس تاریخ سے عائد کی جائے جب نمونہ حاصل کیا گیا تھا اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کی پابندی جمعہ کو ختم ہو جائے گی اور وہ ہفتے سے اپنے بیڈمنٹن کیرئیر کا آغاز کر سکے گی۔
گوانگ ژویونی ورسائیڈ کے دوران معمول کی ڈوپنگ پڑتال میں وایو کا نتیجہ مثبت برآمدہوا اور خواتین ڈبلز اور مکس ٹیم سے اس کے دو سلور میڈلز نتیجتاً واپس لیے گئے ، وایو اس ٹیم کی رکن تھی جس نے 2011میں اس کے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لینے والی ایشیائی یوتھ چیمپئین شپ کا مکس ٹیم کا اعزاز جیتا تھا وہ او یو ڈومنی کے ساتھ اپریل 2015میں سنگا پور اوپن میں خواتین ڈبلز کی بھی چیمپئین رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.