پی ایس ایل؛ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27رنز سے ہرا دیا
جمعہ 12 فروری 2016 20:19
شارجہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27رنز سے ہرا دیا ۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور کی جانب سے کرس گیل اور کیمرون ڈیلپوٹ نے اننگز کا آغاز اور ٹیم کو 98 رنز کا شاندار اور جارحانہ اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، ڈلپورٹ 55 اور کرس گیل 37 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔
اس کے بعد لاہور کی بیٹنگ لائن اپ خزاں کے پتوں کی مانند بکھر گئی اور عمر اکمل ا ور رضوان کے علاوہ مزیدکوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا ،کراچی کی جانب سے برطانوی آل راؤنڈر روی بوپارہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16رنز دیکر 6کھلاڑی آؤٹ کیے۔(جاری ہے)
اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان ڈیون براوٴو نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جب کہ کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک خود نعمان انور کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے لئے آئیاور ٹیم کو 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 54 کے مجموعی اسکور پر نعمان انور 35 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے، جیمز ونس بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ شعیب ملک بوپارا کے ہمراہ سکور لیکر آگے چلے اور 13 ویں اوور میں 27 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے، عماد وسیم اور شکیب الحسن بھی زیادہ اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے، عماد 11 اور شکیب 9 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے تاہم روی بوپارا او ر مشفق الرحیم نے جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے لاہور کو اچھا ٹارگٹ دینے میں مدد فراہم کی، بوپارا 17 اور مشفق الرحیم 10 رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔لاہور کی جانب سے ذوہیب خان اور ظفر گوہر نے 2،2 جب کہ کیون کوپر نے ایک وکٹ حاصل کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.