اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 200 کمانڈوز انسداد پولیو مہم کے دوران فرائض سر انجام دیں گے،مقصود احمد
جمعہ 12 فروری 2016 20:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) اے آئی جی سیکیورٹی سندھ پولیس مقصود احمد نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 200کمانڈوز15 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران عملے کو کراچی کے مختلف حساس علاقوں میں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس کے احکامات کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت 200 کمانڈوز جدید اسلحہ ومواصلاتی نظام اور دیگر سازوسامان کے ساتھ پولیو عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اپنے فرائض انجام دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 15 سے 19 فروری تک جاری رہے گی اور والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آئندہ نسل کو پولیو جیسی موذی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔جناب مقصود احمد نے کہا کہ مربوط سیکیورٹی پلان کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی خصوصی و جدید پیشہ وارانہ تربیت یافتہ اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ) (S.W.A.T ٹیم کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.