ننکانہ ٹریفک حادثے کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین ہو نا چاہئے ،اتنے بڑے سانحے کی کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ،ملک میں ہر شہری دہشت گردوں ،ٹریفک اور انتظامیہ کی وجہ سے غیر محفوظ ہے
جماعت اسلامی کے مرکزی جنر ل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی کوٹ محمود ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 12 فروری 2016 20:54
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنر ل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ننکانہ ٹریفک حادثے کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین ہو نا چاہئے ،اتنا بڑا سانحہ ہو گیا اور کوئی بھی اپنی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ،پاکستان میں ہر شہری دہشت گردوں ،ٹریفک اور انتظامیہ کی وجہ سے غیر محفوظ ہے ،حالات بہتر بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،قطر کے ساتھ گیس منصوبہ خوش آئند ہے تاہم اس میں شفافیت کو مد نظر رکھا جا نا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاؤں کوٹ محمود کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو نے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
امیر جماعت اسلامی ضلع ننکانہ میاں زاہد ندیم،نائب امیر فخر اقبال احمد شیخ ،امیر حلقہ PP172 ملک محمد اسلم امیر شہر ننکانہ شیخ ثاقب ظفر اور الخدمت فاؤنڈیشن ننکانہ کے صدر شیخ عاطف ظفر سمیت دیگر عہدیدران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی انہوں نے کہا پورے ملک میں سڑکیں تنگ اور غیر محفوظ ہیں جس پر سفر کرنے والوں کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہے ،لوگ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان سڑکوں سے بھی غیر محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کرپشن ،بیڈ گورنس اور اقربا پروری سے شہری پریشان ہیں ،مائیں اپنے بچوں کو تیار کر کے سکول بھیجتی ہیں اور واپسی پر ان کی نعشیں گھر آجاتی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.