ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کا ویلنٹائن ڈے پرپکڑے جانیوالے جوڑوں کی فوری شادی کرانے کااعلان
جوڑوں کو پکڑنے کے بعد شادی کے تمام اتنظامات مکمل ،10ٹیمیں پارکوں اور ہوٹلوں سمیت دیگر مقامات پر موجود ہوں گی ویلنٹائن بے ہودہ تہوار ہے اس کے ذریعے بھارتی ثقافت کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دیپک مشہرا
ہفتہ 13 فروری 2016 15:11
رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) بھارت کی شدت پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی اسی وقت شادی کرانے کا اعلان کردیا جس کے باقاعدہ انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو تنظیم بجرنگ دل نے اعلان کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی اسی وقت شادی کروا دی جائے گی اور اس کے لیے باقاعدہ انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔
ریاست جھاڑکنڈ میں بجرنگ دل کے عہدیداروں نے ایک اجلاس کے بعد اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا۔ بجرنگ دل نے اس حوالے سے باقاعدہ 10 ٹیمیں تیار کی ہیں، جو ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں کو پکڑیں گی۔ویشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے یوتھ ونگ بجرنگ دل نے یہ 'منصوبہ بندی' تنظیم کے دفتر میں ایک اجلاس کے دوران کی۔(جاری ہے)
بجرنگ دل کے رام گڑھ کے کو آرڈینیٹر دیپک مشہرا کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک منڈپ (شادی کا مرکز) تیار کر لیا گیا ہے، جہاں ویلنٹائن ڈے پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی شادی کروائی جائے گی، کیونکہ اس جگہ ہون کنڈ (مقدس آگ) سمیت شادی کے تمام انتظامات مکمل ہوں گے۔
ویلنٹائن پر جوڑوں کو پکڑنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 10 ٹیمیں تیار کی گئیں جو 10،10 نوجوانوں پر مشتمل ہوں گی، یہ ٹیمیں پارکوں اور ہوٹلوں سمیت دیگر مقامات پر موجود ہوں گی۔دیپک مشہرا نے کہا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ویلنٹائن ایک بے ہودہ تہوار ہے اس لیے جو بھی جوڑا اسے مناتے ہوئے پکڑا گیا ان کی شادی کروا دی جائے گی کیونکہ اس کے ذریعے بھارتی ثقافت کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارت کی شدت پسند ہندو تنظیموں شیو سینا اور بجرنگ دل نے قبل ازیں یہ اعلان کیا تھا کہ رواں برس ویلنٹائن ڈے پر کسی بھی قسم کا احتجاج نہیں کیا جائے گا جبکہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ نوجوانوں کو ہراساں بھی نہیں کیا جائے گا۔ویشوا ہندو پریشد کے سینیئر رہنماء مری تنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے پر نوجوانوں کو روکنے اور شادی کروانے کا اعلان مقامی سطح کے رہنماوٴں کا ذاتی فیصلہ ہے جبکہ ہم بیہودہ تقریبات کے اخلاقی طور پر مخالف ہیں تاہم رواں برس ہم نے کسی بھی احتجاج کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.