ہم نے کسی کی ذات کی نہیں احتساب سسٹم کی تعریف کی ہے ، استعفیٰ حامد خان کا ذاتی فیصلہ ہے ، حامد خان میرے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 13 فروری 2016 23:54
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کی ذات کی نہیں بلکہ احتساب سسٹم کی تعریف کی ہے ، استعفیٰ حامد خان کا ذاتی فیصلہ ہے ۔ہفتہ کہ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفتاب شیر پاؤ کی جماعت پر کبھی بھی ہم نے کرپشن کے الزامات نہیں لگائے۔
(جاری ہے)
پرویز خٹک نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا کیا میرے یا کسی وزیر کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حامد خان میرے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں ۔ حامد خان کو تعینات ہم نے نہیں اسکروئنی کمیٹی نے کیا تھا ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ میں حامد خان کو اچھا یا برا نہیں کہہ سکتا کیونکہ یہ سکروئنی کمیٹی کا فیصلہ ہے کچھ احتساب کمیشن اتحادی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے بنی تھی ۔ ہم احتساب کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں ۔ حامد خان چاہتا تھا کہ صرف اس کی ڈکٹیٹر شپ چلے ہم اپنے آپ کو بھی جواب دہ ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.