پی آئی اے میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تقرری میں طاقتور لابی کے سرگرم ہونے کا انکشاف،سرگرم لابی نے اہل آفیسر فیصل ملک کی تقرری میں روڑے اٹکانے شروع کر دیئے
اتوار 14 فروری 2016 17:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) پی آئی اے میں ایک طاقتور لابی کے سرگرم ہونے کا انکشاف چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے کے لئے میرٹ پر نامزد ہونے والے اہل آفیسر فیصل ملک کی تقرری میں روڑے اٹکانے شروع کر دیئے نام شارٹ لسٹ ہونے اور سمری وزیر اعظم کو ارسال کئے جانے کے باوجود بے بنیاد الزامات عائد کئے جا رہے ہیں آفیسر کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی نہ ہو سکی من پسند افراد کی تعیناتی کے لئے لابنگ شروع کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے چیف آپریٹنگ آفیسر کے لئے اشتہار دیا گیا تھا چار امیدوار شارٹ لسٹ ہوئے جن کا بورڈ نے انٹرویو کیا جس کے بعد فیصل ملک کا نام شارٹ لسٹ ہوا اس کی سمری وزیر اعظم کو بجھوا دی گئی جوں ہی سمری وزیر اعظم کے پاس بھیجی گئی تو ان کے خلاف پی آئی اے کے اندر طاقتور لابی نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی کہ فیصل ملک رحمان ملک کے رشتے دارہیں اور ان پر پہلے بھی پی آئی اے میں ایک ایئرہوسٹس کو جنسی طور پر حراساں کرنے کا الزام ہے پی آئی اے کی طاقتور لابی ان کو بطور چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتی اس لئے انہوں نے فیصل ملک کے اوپر الزامات کی بچھاڑ کر دی جبکہ سمری وزیر اعظم کو ملنے کے بعد وہ فیصل ملک سے ملنا چاہتے تھے فیصل ملک کا 16 سال سے زائد کا تجربہ مختلف ملکی و بین الاقوامی اداروں کا تھا وہ ہر لحاظ سے اس عہدے کے معیار پر پورا اتر رہے تھے فیصل ملک اس سے پہلے بھی پی آئی اے میں 2009 سے 2011 تک سی ایف او اور ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.