نجم سیٹھی کی نوازشریف اورعمران خان کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کی دعوت
پیر 15 فروری 2016 12:08
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15فروری- 2016ء) نجم سیٹھی نے نوازشریف اور عمران خان کو ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان سوپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور 1992ء کی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان سیاست ایک طرف رکھیں اور ساتھ مل کر کرکٹ دیکھیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں رہنماؤں کو 23 فروری ٹورنامنٹ کافائنل دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں ۔ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ دونوں رہنماؤں پر اکٹھے فائنل دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے زور دیں ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الرحمان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی باضابطہ کوئی دعوت نہیں دی گئی ہے تاہم اگر دعوت مل بھی جاتی ہے تو وہ ذاتی مصروفیات کے باعث فائنل میچ دیکھنے نہیں جاسکیں گے ۔(جاری ہے)
I invite Patron PCB Nawaz Sharif & WC winning captain Imran Khan to PSL Final on 23rd Feb. Gentlemen, put politics aside and watch cricket!
— Najam Sethi (@najamsethi) February 14, 2016
PSL lovers! Pl start a trend to build up pressure on Nawaz Sharif and Imran Khan to join us in Dubai on 23rd Feb.
— Najam Sethi (@najamsethi) February 14, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.