سپریم کورٹ ، سود کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹسسز جاری
پیر 15 فروری 2016 12:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سود کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے اور سماعت مارچ کے مہینے تک ملتوی کر دی ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کے روز مقدمے کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
اس دوران عدالت کا کہنا تھا کہ سودکا معاملہ وفاقی شریعت عدالت کے دائرہ کار میں آتا ہے اور آپ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اس پر درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کسی بھی اسلام کے منافی قانون کو کالعدم قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے ۔
سود کو اللہ تعالی نے حرام قرار دیا ہے ۔اللہ اور اس کے رسول نے اس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ہم مقروض ہو گئے ہیں اس سود کی وجہ سے معاشرے میں برائیاں بڑھ رہی ہیں ۔ اگر ملک کی اعلی ترین عدلیہ بھی اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کرے گی تو پھر اس کے خلاف کس نے کارروائی کرنی ہے اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے اور سماعت مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.