اسلام آباد:مغوی سابق افغان گورنرفضل اللہ واحدی کا سراغ نہ مل سکا
منگل 16 فروری 2016 11:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش ایریا سے اغواء ہونیوالے سابق افغان گور نر فضل اللہ واحد ی کا تاحال کوئی سراغ نہ ملا سکا ۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے اسٹیشن ہاوٴس آفیسر (ایس ایچ او) بشیر اعوان کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم سابق افغان گورنر کی بازیابی کے لیے متحرک ہے، ہماری کوشش جاری ہے کہ جلد سے جلد اس کیس کو حل کریں لیکن سر دست اس میں کوئی بریک تھرو نہیں۔
افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی کو جمعہ 12 فروری کو مبینہ طور پر اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ فضل اللہ واحدی کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سیون میں گھر سے چہل قدمی کے لیے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد دو گاڑیوں میں آئے اور انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔(جاری ہے)
اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں پولیس نے فضل اللہ واحدی کے اغوا کا پرچہ ان کے بھتیجے ذبیح اللہ کی مدعیت میں درج کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ سابق افغان گورنر سے متعلق کسی سوال کا جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔ صحافیوں کے رابطہ کرنے پر انہیں کہا جارہا ہے کہ یہ معاملہ وزارت داخلہ کے دائرہ کار میں ہے۔خیال رہے کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی سمیت متعدد اہم افغان رہنما ماضی میں پاکستا ن میں رہائش پزیر رہے ہیں اور ان میں سے بعض کا اب بھی نجی دوروں پر پاکستان کے مختلف شہروں میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.