پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے تیار ہیں ، ویوین رچرڈ اور اظہر محمود کی خواہش
منگل 16 فروری 2016 13:22
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود اور ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈ نے کہاہے کہ وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے تیار ہیں۔ ایک انٹرویو میں اظہر محمود نے کہا کہ میں سر ے کاؤنٹی میں بھی کھلاڑی اور کوچ ہوں اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مجھے ٹی 20کوچ کی پیشکش کرتا ہے تو قبول کر لوں گا۔
اظہر محمود نے کہا کہ میں باہر ضرور رہتا ہوں تاہم دل پاکستان میں ہے، بیرون ملک روزی کی خاطر گیا ہوں لیکن اب بھی پاکستانی کی حیثیت سے شناخت ہے۔ادھر رچرڈز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں گرین شرٹس کی کوچنگ کا موقع دیا، تو وہ قلیل مدت کے لیے اپنی خدمات ضرور پیش کریں گے۔ سر ویوین رچرڈ نے کہاکہ اگر پی سی بی کی جانب سے انہیں ٹیم کی کوچنگ کا موقع دیا گیا ،تو وہ انکار نہیں کریں گے اور تھوڑے عرصے کے لیے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے خدمات پیش کریں گے ،تاہم پاکستان کے پاس اس وقت وقار یونس موجود ہیں جو بہترین خدمات پیش کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 کیلئے ونڈو تجویز کر دی گئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں 'دگنی' ہوگئیں
-
دو پاکستانی کھلاڑی آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے ٹریننگ سیشن سے محروم
-
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات
-
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کورے اینڈرسن امریکی ٹیم میں شامل
-
ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.