بھارتی کمپنی کا 500 سو روپے کا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان
سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 14:53
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء): انٹر نیٹ کے دور میں آج کل ہر کوئی سمارٹ فون کا دیوانہ ہے لیکن سمارٹ فون کے دیوانے ہر شخص کے پاس سمارٹ فون خریدنے کے لیے پیسے موجود ہونا ضروری نہیں ، نوجوان نسل میں سمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے پیشٍ نظر سمارٹ فون رکھنے کے خواہشمند ہر فرد تک اس کی رسائی اور حصول ممکن بنانے کے لیے بھارتی کمپنی نے 500 سو روپے کا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں رنگنگ بیلز (Ringing Bells) نامی مقامی کمپنی نے 'فریڈم 251' کے نام سے ایک اسمارٹ فون صرف 500 بھارتی روپے جو کہ قریباً 765 پاکستانی روپے بنتے ہیں، میں ایک سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جو 17 فروری سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔(جاری ہے)
غیر ملکی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی نے بتایا کہ سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کروانے کا بنیادی مقصد ہر شخص کو بااختیار بنا کر ترقی کی کہانی لکھنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو مزید پروان چڑھانا ہے۔
اس ضمن میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر آئندہ کل 17 فروری کو یہ اسمارٹ فون فریڈم 251 متعارف کروائیں گے۔500 روپے کا یہ اسمارٹ فون متعارف کروانے والی کمپنی رنگنگ بیلز گذشتہ برس ہی قیام میں آئی ہے۔ اس سے قبل اسی کمپنی نے 3 موبائل فون متعارف کروائے تھے۔رنگنگ بیلز نامی کمپنی نے اس سے قبل ہندوستان کا سب سے سستا 4G اسمارٹ فون متعارف کروایا تھا جس کی قیمت 2999 روپے تھی جو پاکستانی روپے میں 4600 روپے بنتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.