کوہاٹ سے 3 سال قبل لاپتہ ہونے والے بھارتی شخص کو جاسوسی کے جرم میں 3سال قید کی سزا سنا دی گئی
منگل 16 فروری 2016 16:19
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) کوہاٹ سے 3 سال قبل لاپتہ ہونے والے بھارتی شخص کو جاسوسی کے جرم میں 3سال قید کی سزا سنا دی گئی۔منگل کو حکام کے مطابق حامد نہال انصاری نامی بھارتی شخص پر کوہاٹ میں فوجی عدالت میں دو روز قبل فرد جرم عائد کر دی گئی، جس کے بعد اسے پشاور کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔عدالت نے ملزم کو جاسوسی کے الزام میں 3سال قید کی سزا سنائی تاہم مجرم کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت اپیل کا حق بھی حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق مجرم نے اعتراف کیا کہ وہ جاسوسی کیلئے افغانستان سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، حامد نہال انصاری کے فیس بک پر سات مختلف اکاؤنٹس موجود ہیں جبکہ وہ 30کے قریب ای میل ایڈریسز بھی استعمال کرتا تھا، مجرم کے قبضے سے حساس دستاویزات بھی برآمد کی گئی تھیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزارت دفاع نے پشاور ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ حامد نہال انصاری پاک فوج کی تحویل میں ہے اور اس کے خلاف کورٹ مارشل میں ٹرائل جاری ہے، ان تفصیلات کی فراہمی کے بعد عدالت نے 13جنوری کو حامد نہال انصاری کی والدہ کی جانب سے ان کے بیٹے کی غیر قانونی حراست کے حوالے سے دائر پٹیشن کو خارج کر دیا تھا،حامد نہال انصاری کی عمر 31سال ہے اور مجرم نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ ممبئی مینجمنٹ کالج میں استاد بھی رہا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.