مقروض پنجاب کی جانب سے میئر کے استقبال پر کروڑوں روپے کا خرچ خزانے کا ضیاع ہے بلال شیرازی
یہی رقم ہسپتالوں میں مفت ادویات کیلئے فراہم کی جاتی تو مریض علاج کے لیے دربدر نہ پھر رہے ہوتے ، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ
منگل 16 فروری 2016 17:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے ترکی کے میئر کے لاہور میں استقبال پر کروڑوں روپے استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اورنج ٹرین کے لیے اربوں روپے قرض لیکر منصوبہ مکمل کررہی ہے اور اب پھر چین کی طرف سے5ارب روپے قرض لیا جارہا ہے ،حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل قرض نہ لینے اور کشکول توڑنے کے بلند وبانگ دعوے کیے لیکن اقتدار میں آتے ہی قرض در قرض لیکر خوشحال پنجاب کو مقروض پنجاب میں تبدیل کردیا۔
سید بلال شیرازی نے کہا کہ مقروض پنجاب کی جانب سے ترکی کے ایک شہر کے میئر کے استقبال پر کروڑوں روپے کا خرچ پنجاب کے خزانے کا ضیاع ہے ۔(جاری ہے)
حکومت سادگی اختیار کرنے کے دعوے تو کرتی ہے لیکن اللے تللوں پر کروڑوں روپے خرچ کردیئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ہیپٹائٹس اور دیگر موذی امراض کے ادویات نہ ہیں بروقت علاج نہ کے باعث مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں اگر استقبال کیلئے خرچ کی گئی رقم ہسپتالوں میں مفت ادویات کیلئے فراہم کی جاتی تو مریض علاج کے لیے دربدر نہ پھر رہے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی خراب صورتحال کے باعث عوام آج چوہدری پرویز الہٰی کے دور کو یاد کررہی ہے جس میں ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب تھیں اور عوام مطمئین زندگی بسر کررہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.