تور غر میں 3دہشتگرد گرفتاراورکزئی ایجنسی سے بھاری مقداد میں اسلحہ اور بارودی سرنگیں
برآمد،اورکزئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے ٹھکانے پر چھاپہ
ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:07
تورغر،پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء ) سکیورٹی فورسز نے تورغر سے 3دہشتگرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیاہے جبکہ اورکزئی ایجنسی سے بارودی سرنگیں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔
کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بونیر کے قریب ضلع تورغر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور دستی بم سے بھرا بیگ برآمد کرلیا۔(جاری ہے)
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بیگ سے 6 کلو بارودی مواد ، 3 ڈیٹونیٹر ، ایک دستی بم اور 4 سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں، یہ سامان تورغر سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ادھر اورکزئی ایجنسی کے علاقے تورسمت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی سرنگیں برآمد کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحے سمیت بارودی سرنگیں برآمد کرلیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 7 مارٹر گولے، 50 فیوز، 5 دستی بم اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس،104 راکٹ گولے کالعدم تبظیم کے کمانڈر کے ٹھکانے سے برآمد کیے گئے جب کہ کارروائی میں بارودی سرنگیں بھی پکڑی گئیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.