وزیر اعظم کی نیب کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں،پاکستان جمہوری اتحاد
ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 18:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری۔2016ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نیب کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں،نواز شریف اگر سمجھتے ہیں کہ نیب سرکاری افسران اور معصوم لوگوں کو بلاوجہ حراساں کررہا ہے تو انہیں دھمکیاں دینے کی بجائے آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لانی چاہیئے - انہوں نے کہا سندھ میں کرپشن کیخلاف کاروائی کی جائے تو بہت اچھا ہے مگر پنجاب میں کرپٹ افراد کی بات کی جائے تو تخت لاہور طیش میں آجاتا ہے،ہمارا مؤقف ہے کہ نیب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پورے ملک میں کرپٹ عناصر کیخلاف یکساں کاروائی کرے،انہوں نے کہا چیئرمین نیب وزیراعظم کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائیں اور شریف برادران سمیت مسلم لیگ (ن) کے جتنے بھی افراد کیخلاف کرپشن کی انکوائریاں مکمل ہوچکی ہیں انہیں فی الفور قانون کے شکنجے میں لایا جائے،جانبداری پر مبنی احتساب سے ملک میں غلط روایات جنم لے رہی ہیں جس سے جمہوریت کی بدنامی ہورہی ہے،نیب کا ادارہ خود نواز شریف نے ہی اپنے سابق دور میں قائم کیا تھا جسے انہوں نے سیف الرحمٰن کے ذریعے پیپلز پا رٹی کیخلاف استعمال کیا،بعد میں پرویز مشرف نے بھی حکومت مخالف سیاستدانوں کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے یہ ہتھیار استعمال کیا۔
مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.