ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کی اجازت نہیں ملی، وزیر اعظم پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے: شہریار خان
بدھ 17 فروری 2016 19:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کے حوالے سے اجازت نہیں دی ، وزیر اعظم پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے دبئی نہیں جائیں گے۔
(جاری ہے)
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ حکومت سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے کا پوچھا تھا لیکن حکومت نے ابھی تک اجازت نہیں دی وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے بھی رابطہ کیاہے تاہم ابھی تک جواب نہیں ملا آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کوئی ٹیم ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرتی ہے تو اسے بھاری جرمانہ ہوتا ہے اور اگر بھارت کھیلنے نہ گئے تو آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ ہوسکتا ہے۔
نجم سیٹھی کی جانب سے وزیر اعظم اور عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت کے حوالے سے شہریار خان نے بتایا کہ وزیر اعظم پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے دبئی نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین پی سی بی کے خط کا جواب دیتے ہوئے قومی ٹیم کو بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.