پاکستان سپر لیگ :کراچی کنگز کے نائب کپتان روی بوپارہ پریس کانفرنس میں کپتان شعیب ملک پر برس پڑے
ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2016 14:38
دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے نائب کپتان روی بوپارہ پریس کانفرنس میں کپتان شعیب ملک پر برس پڑے ، ٹیم کا شکست کا ذمہ دار اپنی بیٹنگ کو قرار دے دیا ۔
(جاری ہے)
پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ناکامی کے بعد کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کوچ مشتاق احمد نے صحافیوں کے سوالا ت کے جوابات دینے سے گریز کرتے ہوئے نائب کپتا ن روی بوپارہ کو میڈیا کا سامنا کرنے کے لیے بھیج دیا جنہوں نے اپنے ہی کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کے بعد دبئی میں یہ ان کی ٹیم کا پہلا میچ تھا اور انکے خیال میں کراچی کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنی چاہیئے تھی کیوں کہ اس میدان میں اوس پڑنے کے باعث دوسری اننگز میں باؤلنگ کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔
انہوں نے مزید شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامٹ کے کامیاب ترین باؤلرز میں سے ایک تھے تاہم انہیں باؤلنگ کا مناسب موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا ۔بوپارہ نے اعتراف کیا کہ کراچی کنگز نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی اور وہ اگلے راؤنڈ میں جانے کے مستحق نہیں تھے ،ہمارے پاس بلے بازی میں بڑے نام تھے جن میں شعیب ملک ،لینڈل سمنزاور شکیب الحسن شامل تھے تاہم وہ بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.