کوئٹہ، جمعیت طلبہ عربیہ کے زیراہتمام”نفاذاسلام کانفرنس“آج ہوگی

مہمان خصوصی سینیٹرسراج الحق ہونگے

جمعرات 18 فروری 2016 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) جمعیت طلبہ عربیہ کے زیراہتمام ”نفاذاسلام کانفرنس “آج بعد نمازجمعہ ڈھائی بجے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاؤس الگیلانی روڈ میں ہوگی کانفرنس کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق ہونگے کانفرنس سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، جمعیت طلبہ عربیہ کے مرکزی رہنما محمد الطاف کشمیر ی ، جمعیت نظریاتی کے رہنماء مولانا عبدالقادر لونی ، جماعت الدعوة کے رہنما مفتی محمد قاسم ،مولانا عبدالکبیرشاکر ودیگر علمائے کرام خطاب کریں گے ،بعد ازاں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں عوامی شمولیتی تقریب ہوگی جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق ،مولانا عبدالحق ہاشمی ،مولانا عبدالکبیر شاکر ودیگر رہنما خطاب کریں گے اس موقع پر قبائلی سیاسی رہنما اور نوجوان جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :