چمن،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، بارودی مواد نصب کرتے ہوئے 4 دہشتگرد مارے گئے
جمعہ 19 فروری 2016 11:12
چمن/ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) بلوچستان میں چمن کے علاقے گلستان میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا اور بارودی مواد نصب کرنے پر 4 دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ، ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی نے سڑک کنارے نصب 8 کلو گرام وزنی دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا۔
(جاری ہے)
چمن کے علاقے گلستان میں دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد قبضہ میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا اور علاقہ کی سیکورٹی سخت کر دی۔ دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں گوٹھ حمید خان میں ایف سی اور حساس ادارے نے سڑک کنارے 8 کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر ناکارہ بنادیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دہشت گرد گیس پائپ لائن اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.