کسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی میں تعلیمی ادارے کا اہم کردار ہوتا ہے، مدثر آرائیں
جمعہ 19 فروری 2016 12:48
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 فروری۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی میں تعلیمی ادارے کا اہم کردار ہوتا ہے اور تعلیمی ادارے کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانا چاہئے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے نہ ہونے کے برابر ہیں۔
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگی۔(جاری ہے)
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔
منیجرز میٹنگ 2 مارچ کو حمیدی ہال میں ہوگی۔ چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی اور چیمپئن شپ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں نیٹ بال کے نمائشی میچز کروائے جائیں گے جن کی تمام منسلک اداروں کو ہدایت کر دی گئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.