خرچہ اربوں روپے ،کارکردگی صفر ،لاہورقلندرز کو دھمال الٹا پڑ گیا
ذیشان مہتاب جمعہ 19 فروری 2016 16:47
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی دوسری مہنگی ترین فرنچائز لاہور قلندرز اونچی دکان ،پھیکا پکوان کے مصداق ٹورنامنٹ کے محض 2میچز جیتنے میں کامیاب ہوسکی جس کا خمیازہ اسے ایونٹ کے پہلے ہی مرحلے سے باہرہونے کی صورت میں بھگتنا پڑ گیا ۔
(جاری ہے)
3دسمبر 2015ء کو پاکستان سپر لیگ کے پانچوں فرنچائز کے لیے ہونے والی بولی میں لاہور قلندر ز کی ٹیم کو قطر لبریکنٹس کمپنی نے 24ملین ڈالر یا تقریبا 2.4ارب روپے میں خریدا تھا جس نے اسے کراچی کنگز (26ملین ڈالر ) کے بعد پی ایس ایل کی دوسری مہنگی ترین فرنچائز بنا دیا تھا ۔
لاہور نے ایونٹ کے لیے کرس گیل ، ڈووین براوو ،عمر اکمل ،کیون کوپر اور اجنتھا مینڈس جیسے کھلاڑیو ں کی خدمات بھی حاصل کیں تاہم عمر اکمل کے علاوہ ان میں سے کوئی بڑا نام ایونٹ میں کوئی خاص کاکردگی نہ دکھا پایا جس کے باعث پہلے راؤنڈ میں محض 2میچز میں کامیابی حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.