لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ہے کہ مردوں کے معاشرے میں خواتین ججز کے آگے بڑھنے کا رجحان قابل ستائش ہے،،،خواتین ججز کو ایسا ماحول فراہم کریں گے جس سے وہ بلا خوف وخطر اپنے فرائض سرانجام دے سکیں
عمر جمشید ہفتہ 20 فروری 2016 11:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری۔2016ء) فلیٹیز ہوٹل لاہور میں خواتین ججز کی کانفرنس کے موقع پر پنجاب بھر کی خواتین ججز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجازالاحسن نےکہا کہ عدلیہ میں خواتین ججز کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔
خواتین کومعاشی،سیاسی،فکری اور دیگر شعبوں میں آگے لانا ہو گا ۔(جاری ہے)
ضلعی عدلیہ کی خواتین ججز ہماری ٹیم کا حصہ ہیں،خواتین ججز قانونی پیچیدگیاں حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس ریٹائرڈ شاہد سید نے کہا کہ خواتین ججز کی مشکلات سے آگاہ ہیں،خواتین ججز کو عدالتی سماعت کے دوران مرد ججز کی نسبت زیادہ دباو کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر اس کے باوجود انکی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
خواتین ججز کے اعتماد میں اضافے کے لئے انہیں گھروں کے قریب تعینات کیا جانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ گھر سے دورتعیناتی کرتے ہوئے خواتین ججز کو رہائشی سہولت فراہم کی جانی چاہئے اور ان کی عدالتوں میں خواتین پر مشتمل عملہ تعینات کیا جانا ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.