پاکستانی نژاد برطانوی مرد گھر کے کاموں میں کم حصہ لیتے ہیں، رپورٹ
ہفتہ 20 فروری 2016 12:38
لندن ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) برطانیہ میں آباد تمام نسلی برادریوں کے مردوں کے مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی مرد گھریلو کام کاج میں کم حصہ لیتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار سوشل اینڈ اکنامک کے اس مطالعے میں معلوم ہواہے کہ برطانیہ کے مختلف نسلی برادریوں میں شادی شدہ جوڑوں کی طرف سے گھر کے کام کاج کو کس طرح آپس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
برطانوی یونیورسٹی ایسیکس سے منسلک پروفیسر ہیتھر لوری اور آکسفورڈ یونیورسٹی وابستہ ڈاکٹر مان ای کان کی قیادت میں کی جانے والی تحقیق سے ظاہر ہوا کہ سفید فام برطانوی مردوں اور دیگر تمام نسلی اقلیتوں کے مردوں کے مقابلے میں سیاہ فام مرد گھر کے کاموں میں سب سے زیادہ حصہ بٹاتے ہیں۔(جاری ہے)
مطالعے کے لیے ماہرین کی طرف سے 30 ہزار شادی شدہ جوڑوں کے رویوں اور طرز عمل کی جانچ پڑتال کی گئی، جو برطانیہ کے ایک گھریلو پینل مطالعے کا حصے تھے۔
ماہرین نے کہا کہ جیسا کہ قیاس کیا گیا تھا تمام نسلی برادریوں میں خواتین نمایاں طور پر مردوں کے مقابلے میں گھر کا زیادہ کام کاج کر رہی تھیں۔اخبار گارڈین کے مطابق سب سے زیادہ اختلافات محققین کو خواتین کے درمیان نظر آئے، جہاں سفید برطانوی خواتین کے مقابلے میں بھارتی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی خواتین ہفتے میں 4 سے 6 گھنٹے زیادہ گھر کا کام کرتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.