چین میں ز یکاء مرض کے شکار تیسرے مریض کی شناخت

ہفتہ 20 فروری 2016 16:21

ہانگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) مشرقی چین کے صوبہ ژی جیانگ کے اندرون و بیرون ملک جانے والوں کی پڑتال اور قرنسطینہ بیورو نے ہفتے کو کہا کہ وہ صوبے میں چین کے زیکا ء وائر س کا شکارہونے والے تیسرے مریض کی اطلاع کے ایک روز بعد بتیس مسافروں کے نمونوں اور وبائی مرض کا جائزہ لے رہا ہے ۔قومی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق گذشتہ روز اس امر کی تصدیق ہو گئی کہ ایک اڑتیس سالہ شخص جو سمویا اور فجی سے 15فروی کو ژی جیانگ کے وائی وو شہر آیا تھا ،زیکاء وائرس کا شکار تھا ، اس مریض کو بخار ہو گیا تھا اور اس کو مچھروں نے کاٹا تھا ، اس مریض کے ساتھ سفر کرنے والے بتیس مسافروں میں سے اب تک کسی میں متعلقہ علامات نہیں پائی گئی ہیں ۔

بیورو نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیکاء وائرس پھیلنے والے ممالک کا سفر کر نے سے اجتناب کریں کیونکہ طبی ماہرین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس وائرس کا نوزائیدہ بچوں میں مائیکرو سپھلے سے تعلق ہے ، زیکاء وائرس کی جو مچھروں کے کاٹنے سے عوام میں پھیلا ہے کی علامات میں بخار،جوڑوں کا درد ،سوجن ، سردرداور پٹھوں کا درد شامل ہیں، انسداد مرض کے ماہرین نے کہا کہ موجود ہ کم درجہ حرارت کی وجہ سے مچھروں کی نشوونما ممکن نہیں ہے ، وائر س کے پھیلنے کا کم خطرہ ہے ، چین کے زیکاء وائرس کے شکار پہلے مریض کو مکمل صحت یابی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا کیس جو درآمدی تھا جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں پایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :