وفاقی حکومت اورنج ٹرین منصوبے پر 200 ارب روپے خرچ کرنے کی بجائے قدرتی ذخائر پر پیسے لگائے، عمران خان
امریکی کمپنی کے پی کے میں 100 ملین ڈالر لگانے کو تیار ہے لیکن وفاقی حکومت این او سی نہیں دے رہی،خیبرپختونخوا میں اتنی گیس ہے کہ پاکستان کو درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،میڈیا سے گفتگو
اتوار 21 فروری 2016 15:30
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے مشی میں 6 مقامات پر گیس نکل رہی ہے وفاقی حکومت اورنج ٹرین منصوبے پر 200 ارب روپے خرچ کرنے کی بجائے قدرتی ذخائر پر پیسے لگائے ایک امریکی کمپنی کے پی کے میں 100 ملین ڈالر لگانے کو تیار ہے لیکن وفاقی حکومت این او سی نہیں دے رہی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت توانائی ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ سندھ اور بلوچستان میں گیس کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں اتنی گیس ہے کہ پاکستان کو درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو ہر چیز سے نوازا ہے ہماری زمین میں سب کچھ موجود ہے صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے سب کو پاکستان کا سوچنا چاہئے کیونکہ یہ مسئلہ ملک کا ہے (ن) لیگ یا پی ٹی آئی کا نہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.