حکمران نیب کو ذاتی ”منشا “کے مطابق نہیں آئین کے مطابق کام کرنے دیں ‘چوہدری محمدسرور
ملک ترقی کی راہ میں احتساب نہیں حکمرانوں کی کر پشن رکاوٹ بن چکی ہے ‘اپنی رہا ئش گاہ پر پارٹی وفود سے گفتگو
اتوار 21 فروری 2016 17:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران نیب کو ذاتی ”منشا “کے مطابق نہیں آئین کے مطابق کام کرنے دیں ‘ملک ترقی کی راہ میں احتساب نہیں حکمرانوں کی کر پشن رکاوٹ بن چکی ہے ‘ملک مکاؤ کی سیاست کر نیوالی (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نیب کے ہاتھ پاؤں کو بند ھنا چاہتی ہے مگر تحر یک انصاف انکی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی ‘سپر یم کورٹ آف پاکستان کو بھی حکمرانوں کی نیب کیخلاف کاروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ احتساب کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔
اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جب (ن) لیگ کے کر پٹ لوگوں کے خلاف نیب نے کاروائی کا آغاز کیا توانکی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہے جس سے پوری قوم کو اس بات کا یقین ہو اچکا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب کوکر پٹ لوگوں کے خلاف کاروائی کی مکمل آزادی ہونی چاہیے اور حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ نیب کو پسند اور نہ پسند کے مطابق چلانے کی بجائے اسکو آئین وقانون کے مطابق کام کر نے دیں اور جن لوگوں نے بھی کر پشن کی ہے انکا مکمل احتساب کیا جا ئے ۔
انہوں نے کہا کہ نندی پور اور میٹر وجیسے منصوبوں میں کر پشن پوری قوم کے سامنے ہے اور نیب اگر ایسے منصوبوں میں ہونیوالی کرپشن کو پکڑ رہی ہے تو پوری قوم اسکی مکمل حمایت کرتی ہے اور تحر یک انصاف کے قائد عمران خان نے جب بھی نیب کے خلاف حکمرانوں کے اقدامات پر احتجا ج کی کال دی تحر یک انصاف کے کارکن پورے ملک میں سڑکوں پر آنے کیلئے تیارہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.