پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی نے اپنے ہی اتحادی کی پیش کردہ قرار داد کی مخالفت کر دی
منگل 23 فروری 2016 16:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی نے اپنے ہی اتحادی کی پیش کردہ قرار داد کی مخالفت کر دی ۔ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے بزرگ رکن اسمبلی مولانا قمرالدین نے خضدار کے لئے پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی اس موقع پر وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ خضدار کے لئے پی آئی اے کی پروازیں ٹریفک کم ہونے پر بند کی گئیں اور ایئرپورٹ بھی بند ہے تاہم اس سلسلے میں دوبارہ غور کریں گے ۔
جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے قرار داد پر ایوان کی رائے طلب کی تو اپوزیشن کی غیر موجودگی میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے آدھے ممبران نے قرار داد کی حمایت اور آدھے ممبران نے قرار داد کی مخالفت کی جس پر ڈپٹی سپیکر نے دوبارہ رائے طلب کی تو اکثریتی رائے کی بناء پر قرار داد مسترد کر دی گئی ۔(جاری ہے)
بعدازاں ایوان زیریں میں موجود پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اعجاز جاکھرانی اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے بل کی مخالفت کرنے پر حکومتی اراکین کی دوغلی پالیسی قرار دے دیا ۔ پختونخوا ملی عوام پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ بل دوبارہ پیش کر کے متفقہ طور پر منظور کی جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.