ژوب میں بھی خشک سالی کی عفریت نے رنگ دکھانا شروع کردیا
منگل 23 فروری 2016 16:58
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) بلوچستان کے دیگراضلاع کی طرح طویل رقبے پرپھیلے ژوب میں بھی خشک سالی کی عفریت نے رنگ دکھانا شروع کردیا۔ امسال حسب سابق کئی گنا کم بارشیں ہونے کی وجہ سے پوراضلع شدیدقحط سالی کی لپیٹ میں ہے۔پانی کے ذخائراور قدرتی چراگاہیں خشک ہونے کی وجہ سے مالداری اورزراعت سے وابستہ لاکھوں لوگ متاثرہوچکے ہیں۔
حکومتی عدم توجہی کے باعث لوگ غربت کی ایک اور حدعبورکرگئے،اب نقل مکانی کے سواکوئی چارہ نہیں۔پانی وخوراک کی قلت کے باعث جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکاہے۔ ضلع کے دوردرازعلاقوں میں چالیس فیصدرقبے پر محیط قدرتی چراہ گاہیں خشک ہونے لگیں۔ژوب وشیرانی کے وہ علاقے جہاں لوگوں کا دارومدارمالداری وزراعت پرہے،روا ں سال بارشیں نہ ہونے کے باعث قدرتی چراہ گاہیں وباغات خشک ہوگئیں،پانی کی سطح واٹرٹیبل مزیدگرنے کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.