تمام سیاسی جماعتوں کی تجاویز کے بعد اتفاق رائے سے ضابطہ اخلاق تشکیل دے کر آئندہ صاف شفاف عام انتخابات کی غیر جانبدار ساکھ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے ‘جس پر کوئی بھی فریق انگلی نہیں اٹھا سکے‘انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے پوری قوم کا تعاون درکار ہے ‘ووٹر لسٹوں کی از سر نو مشکل مرحلہ ہے لیکن الیکشن کمیشن دن رات ایک کر کے قومی اعتماد کو فروغ دینے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گا
نو منتخب چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل کی چارج سنبھالنے کے بعد سیاسی و سماجی نمائندہ وفد سے بات چیت
منگل 23 فروری 2016 17:58
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) نو منتخب چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی تجاویز کے بعد اتفاق رائے سے ضابطہ اخلاق تشکیل دے کر آئندہ صاف شفاف عام انتخابات کی غیر جانبدار ساکھ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے جس پر کوئی بھی فریق انگلی نہیں اٹھا سکے ۔آزاد کشمیر کے انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے پوری قوم کا تعاون درکار ہے ،ووٹر لسٹوں کی از سر نو مشکل مرحلہ ہے لیکن الیکشن کمیشن دن رات ایک کر کے قومی اعتماد کو فروغ دینے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گا۔
وہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمیشن کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد اپنے آفس چیمبر میں وادی لیپہ کرنا ہ کے پہلے سیاسی و سماجی نمائندہ وفد سے دوران ملاقات اظہار خیال کررہے تھے ۔(جاری ہے)
وفد میں عبدالرشید کرنائی ،شوکت جاوید،اشتیاق بخاری،خواجہ عبدالصمد،منصور عالم،پیرزادہ شامی شریک تھے۔ چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفی مغل نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا کوئی بھی سیاسی جماعت یا امیدوا ر خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اسے بیک جنبش قلم ناہل قرار دے دیا جائے گا۔
وادی لیپہ کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو نیا منصب سنبھالنے عوام علاقہ کی طر ف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا اور انہیں وادی لیپہ کے عوام کو انتخابی فہرستوں میں درج کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھیجنے کی تجویز پیش کی جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ وہ خصوصی طور پر لیپہ کی انتخابی فہرستوں سمیت حاصل آئینی اختیارات میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.