یورپی چیمپیئنز لیگ: میسی کے دو گول، بارسلونا کی آرسنل پر فتح

بدھ 24 فروری 2016 12:08

یورپی چیمپیئنز لیگ: میسی کے دو گول، بارسلونا کی آرسنل پر فتح

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) یورپی چیمپیئنز لیگ فٹبال مقابلوں میں ہسپانوی کلب بارسلونا نے اپنے سٹار کھلاڑی لیونل میسی کے دو گولوں کی بدولت برطانوی کلب آرسنل کو اس کے ہوم گراوٴنڈ پر شکست دے دی ہے۔لندن میں ایمیریٹس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کے کھلاڑیوں کے پاس میسی، نیمار اور لوئی سواریز کے عمدہ کھیل کا کوئی جواب نہ تھا۔

میچ کے آغاز میں آرسنل کے ایلکس چیمبرلین اور اولیویر جروڈ کو اپنی ٹیم کو برتری دلوانے کے مواقع ملے مگر وہ ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

(جاری ہے)

میسی اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول میچ کے 71ویں منٹ میں کیا۔ اس گول کے لیے انھیں سواریز اور نیمار کی مدد حاصل رہی۔12 منٹ بعد کھیل کے 83ویں منٹ میں بارسلونا کو اس وقت پینلٹی شاٹ ملی جب آرسنل کے متبادل کھلاڑی میتھیو فلیمینی نے میسی کو ڈی میں گرایا۔

میسی نے اس موقع پر ملنے والی پینلٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بارسلونا کی برتری دوگنی کر دی اور یہ برتری کھیل کے اختتام تک قائم رہی۔اب آرسنل کی ٹیم اس مرحلے کا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے تین ہفتے بعد بارسلونا کا رخ کرے گی۔ہوم گراوٴنڈ پر بارسلونا سے شکست کے بعد آرسنل کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :