سول ایوی ایشن اتھارٹی کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ فیصل آباد پر آٹھواں ون ونڈو سہولیاتی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
بدھ 24 فروری 2016 17:48
فیصل آباد۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء ) وفاقی محتسب اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ فیصل آباد پر آٹھواں ون ونڈو سہولیاتی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ اسلام آباد، لاہور ،کراچی ، پشاور، کوئٹہ ، ملتان ، سیالکوٹ کے بعد فیصل آباد میں مذکورہ فسیلیٹیشن ڈیسک کے اجراء کیلئے اہم اجلاس 4مارچ بروز جمعہ کو صبح 11بجے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طلب کر لیا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ محکموں کے حکام شرکت کریں گے ۔
وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان سیکرٹریٹ فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ اہم اجلاس میں آٹھویں ون ونڈو سہولیاتی مرکز کے انفراسٹرکچر کے بارے میں ضروری امور طے کئے جائیں گے جس کا انتظام و انصرام سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذمہ ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں محکمہ سمندر پار پاکستانیز کے اعلیٰ حکام ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، سول ایوی ایشن اتھارٹی ، نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ، وفاقی تحقیقاتی ادارہ ، پی آئی اے، نادرا، پی ٹی وی ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس ، اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک ہو ں گے۔
انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سہولیاتی مرکز کے قیام سے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کرنے اورانہیں تمام سہولیات ایک ہی مقام پر فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.