پی سی بی نے کمار سنگاکارا کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے پر غور شروع کردیا
ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 12:36
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈ ز سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد اب سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔
(جاری ہے)
چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرویوین رچرڈز نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کا سرپرست مقرر ہونے کے لیے بہت پیسے مانگے تھے جس کی وجہ سے ان سے معاہدہ طے نہیں پاسکا ، اب کرکٹ بورڈ اس عہدے کے لیے کمار سنگاکا را کے نام پر غور کررہاہے تاہم ابھی یہ فیصلہ بھی کیا جانا باقی ہے کہ اس فیصلے سے قومی ٹیم کو کوئی فائدہ ہوگا یا نہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سر ویوین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور مقرر کرنے کے لیے 30سے 40ہزار ڈالرز کی آفر کی تھی تاہم سابق ویسٹ انڈین کپتان نے 80ہزار ڈالرز کا مطالبہ کیا جس پر ان کا پی سی بی سے معاہدہ نہیں ہوسکا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.