وزیراعظم نے اداروں کی اصلاح کے لئے 6رکنی کمیٹی قائم کردی
جمعرات 25 فروری 2016 16:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اداروں کی اصلاح کے لئے 6رکنی کمیٹی قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے قومی اداروں کی اصلاح اور کارکردگی بہتر بنانے کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی اداروں کے سربراہوں کی تنخواہوں کے پیکج سے متعلق اور اداروں کی اصلاح کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔
سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے ۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ اداروں کی تنظیم نو صرف سربراہوں کی تبدیلی تک ہی محدود نہیں ہوگی بلکہ یہ تبدیلیاں اداروں کو اپنے فرائض سرانجام دینے میں بھی مدد گار ثابت ہونگی۔ایم پی سکیلز میں کسی بھی تقرری کے وقت تعلیمی اور پیشہ وارنہ کارکردگی کو مدنظررکھا جا ئے ۔(جاری ہے)
6 رکنی کمیٹی میں قومی تاریخ اور ادبی ورثہ سے متعلق وزیراعظم کے مشیر کمیٹی کے کنوینئر ہونگے جبکہ کمیٹی کے اراکین میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن سیدابو احمد ،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کی جانب سے نامزد کی جانے والی متعلقہ شعبہ سے تعلق رکھنے والی معروف ادبی شخصیت ،وزیراعظم ہاؤس کے ایڈیشنل سیکرٹری جبکہ سیکرٹری قومی تاریخ اور ادبی ورثہ ڈویژن کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر کام کریں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.