جو حکمران اپنے عوام پر پیسہ خرچ نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کر سکتا،،عمران خان
انسان پر اچھا برا وقت آتا رہتاہے، اورنج ٹرین پر پیسہ خرچ کرنے سے قومیں ترقی نہیں،ایشین ٹائیگر بننے سے قبل انسانوں پر پیسہ خرچ کرنا ضروری ہے، چیئرمین تحریک انصاف کا پشاور یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب/ میڈیا سے گفتگو
جمعرات 25 فروری 2016 18:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جو حکمران اپنے عوام پر پیسہ خرچ نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کر سکتا، ملک کے مسئلے تب حل ہونگے جب ملک میں انصاف قائم ہو گا خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے پشاور یونیو رسٹی میں طلبہ کو لیکچر دیتے ہوئے برے وقت سے نمٹنے کے نسخے بتا دیئے۔
جمعرات کے روز عمران خان پشاور یونیو رسٹی میں لیکچر دینے پہنچے سا ونڈ سسٹم خراب ہونے کے با عث عمران خان نے خود ہی ترانہ پڑھا۔ شرکاء بھی کپتا ن کے ساتھ ترانہ پڑھتے رہے ۔ طلبہ کو لیکچر دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انسان پر برا اور اچھا وقت آتا رہتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان پر بھی برے وقت آئے برے وقت میں صبح اٹھنے کو دل نہیں کرتاتھا ۔
انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ برے وقت میں کبھی نیوزپیپرنہ پڑھو۔ بیوی بچوں کو لے کرباہرنہ جاؤ، برے وقت میں بیوی بھی خاموش نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا،ایشین ٹائیگر بننے سے قبل انسانوں پر پیسہ خرچ کرنا ضروری ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین پر پیسہ خرچ کرنے سے قومیں ترقی نہیں کرتیں انسانوں پر پیسہ خرچ ہونے سے قوم ترقی کرتی ہیں،عمران خان نے کہا کہ لیڈر ہمیشہ بڑی سوچ رکھتا ہے،ہال میں موجود تمام نوجوان لیڈر بن سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ہمیں کہاں کھڑا ہونا تھا کہاں کھڑے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ طالب علموں میں سے لیڈر پیدا ہوں، عمران خان نے کہا کہ لیڈر قوموں کو بلندی پر لے جاتے ہیں،میٹرو پر پیسہ لگانے سے بہتر ہے کہ انسانوں پر پیشہ خر چ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ میرا سارا پیسہ پاکستان میں ہے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان کے بغیر کہیں اور رہوں گا۔قبل ازیں عمران خان نے چارسدہ میں سابق وفاقی وزیر نثار احمد خان کی وفات پر انکے بیٹے سابق تحریک انصاف کے صوبائی اگنائزر فضل محمد خان سے تعزیت کی ۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.