جے یو آئی(ف) سے جمعیت نظریاتی کے اختلافات ختم ہونا ،دوبارہ جمعیت (ف) میں ضم ہوناخوش آئند اقدام ہے، مکھی شام لال لاسی
جمعرات 25 فروری 2016 18:51
اوتھل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) جے یوآئی بلوچستان کے رہنماسابق صوبائی وزیر مکھی شام لال لاسی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) سے جمعیت نظریاتی کے اختلافات ختم ہونا اور دوبارہ جمعیت علماء اسلام (ف) میں ضم ہوناایک خوش آئند اقدام ہے اور اس یکجہتی کے مثبت تنائج برآمد ہونگے جمعیت علماء اسلام کا مستقبل روشن ہے ملک بھرمیں جمعیت علماء اسلام ایک بڑی قوت بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اوتھل آمد پر صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے بہترین فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے جس سے جمعیت علماء اسلام اور زیادہ مضبوط ہوگی نظام اسلام کی جدوجہد تیز ہوگی اور ملک امن کی راہ پر گامزن ہوگا مولانا عصمت اﷲ اور ان کے دیگر ساتھیوں نے بہت ہی سنجیدگی سے فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام پیار ومحبت اوربھائی چارگی کا درس دیتا ہے دین اسلام میں سب کے حقوق برابر ہیں جس میں اقلیت کا تحفظ قابل ذکر ہے وہ وقت دور نہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام بہت بڑی پارٹی بن کر بلوچستان میں بڑی اکثریت کے ساتھ مستقبل میں حکومت بنائے گی اور انشاء اﷲ مرکز میں بھی مضبوط پارٹی ہوگی انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس مرتبہ اقلیتی برادری بھرپورطریقے سے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دے گی اور اقلیتی برادری جمعیت کے جھنڈے تلے جمع ہوگی انشاء اﷲ یہ وقت بتائے گا کہ جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے ان کے تمام جائز وبنیادی حقوق ملیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکناں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی پارٹی کے پرچم تلے ایک ہوکر پارٹی کو مزید مضبوط و فعال بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک بھر میں آنیوالا دور جمعیت علماء اسلام کا ہو اور ملک کے مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ جے یوآئی ہی وہ واحد پارٹی ہے جس میں ہمیشہ برابری کی بنیاد پر عوام کو انکے جائز وبنیادی حقوق دیئے گئے ہیں اور ہمیشہ جمعیت علماء اسلام ملک میں امن کی فضاء قائم کرنے کیلئے کوشاں رہی ہے انہوں نے کہا کہ نظریاتی گروپ کا واپس جمعیت علماء اسلام (ف) میں شامل ہونا ایک بہترین اقدام ہے اور ایسی یکجہتی اتفاق سے جے یوآئی کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام میں عام و خاص سب برابر ہیں اور ہمارے قائدین نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی ومذہبی قوت بن چکی ہے اور انشاء اﷲ آنے والا دور جمعیت کا دور ہوگا۔
مزید قومی خبریں
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ
-
چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.