سیاسی جماعتیں کراچی کی ٹرانسپورٹ کے مسائل کی ذمہ دار ہیں ،تحریک انصاف
جمعہ 26 فروری 2016 16:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے مسلم لیگ نواز، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کو تیس سال سے کراچی کی ٹرانسپورٹ کے مسائل کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دارقرار دیدیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعظم کے کراچی میں خطاب پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تیس سالہ منصوبے کو نیا لباس پہنا کر عوام کے سامنے پیش کرنے کیلئے کراچی پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی لمبائی کے حوالے سے وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے موقف میں واضح تضاد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں حکومتیں کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل میں کس حد تک سنجیدہ ہیں اور مذکورہ منصوبے سے ان مسائل کے تدارک میں کس حد تک کامیابی حاصل ہو سکے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا سڑکیں اور پل تعمیر کرنے کا شوق قوم کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہورہا ہے کیونکہ مسلم لیگ نواز کا لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ اپنی تعمیر کے انتہائی ابتدائی مراحل میں اب تک تقریباً 8قیمتی انسانی جانیں لے چکا ہے جبکہ راولپنڈی میں میٹرو بس منصوبے کی بنیادوں میں بھی معصوم شہریوں اور مزدوروں کا خون شامل ہے۔
وزیراعظم کراچی کے عوام کی فلاح و ترقی کیلئے وسائل مختص کرنا چاہتے تو ان کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ پیش نہ آتی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک بھر کی طرح کراچی کی آبادی کا بیشتر حصہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور شہری اپنے گھروں کے سامنے سے کچرا اٹھا کر وزیراعلی ہاؤ س کے سامنے پھینکنے پر مجبور ہیں جبکہ وزیراعظم کراچی کے عوام کی صحت اور تعلیم پر ایک پائی خرچ کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کو ترجیح بنانے کی بجائے انسانوں کی ترقی پر ترجیحی انداز میں وسائل خرچ کریں تاکہ ملک میں پائیدار ترقی کا خیر مقدم ممکن ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.