امریکی سینماگھروں میں ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن اور اسپورٹس پر مبنی فلم ایڈی دی ایگل نمائش کیلئے پیش کردی گئی
ذیشان حیدر جمعہ 26 فروری 2016 19:43
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری۔2016ء) امریکی سینماگھروں میں ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن اور اسپورٹس پر مبنی فلم ایڈی دی ایگل نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ دوسری جانب بالی ووڈ کامیڈی فلم تیرے بن لادن ڈیڈ اور آلائیو قہقہے بکھیرنے آگئی ہے۔فلم ٹائی ٹینک سے فلمی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اب ولن کے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔
اداکارہ کی کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن آج امریکی سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔سنسنی اور تھرلر سے بھرپور فلم ٹرپل نائن کی کہانی روسی مافیا اور کرمنل پولیس اہلکاروں کے گروہ پر مبنی ہے۔ فلم میں روسی مافیا پولیس اہلکاروں کو انکے راز افشاں نہ کرنے پر بلیک میل کرتی نظر آئے گی۔(جاری ہے)
دوسری جانب امریکی سینما گھروں میں اسپورٹس کے شائقین کیلئے بائیوگرافیکل فلم ایڈی دی ایگل ریلیز کردی گئی ہے۔
فلم کی کہانی برطانیہ کے مشہور لیکن ناکام ہونے والے اسکی جمپر ایڈی ایڈورڈز کی زندگی پر مبنی ہے۔ جس نے انیس سو اٹھاسی کے اولمپکس میں برطانیہ کی نمائندگی کی۔ ایڈی بار بار ناکام ہوا لیکن ہمت نہیں ہاری۔فلم میں ایڈی کا مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار ٹیرن ایجرٹن نبھارہے ہیں۔فلموں کے شائقین کیلئے صرف کرائم اور اسپورٹس ہی نہیں بلکہ آج بالی ووڈ کامیڈی فلم تیرے بن لادن ڈیڈ اور آ لائیو بھی نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔ یہ فلم دوہزار دس میں بننے والی فلم تیرے بن لادن کا سیکوئیل ہے۔فلم میں اس بار اسامہ بن لادن کے مرنے اور زندہ ہونے کی متنازعے واقعے کی عکاسی کی گئی ہے، تیرے بن لادن ڈیڈ اور آلائیو میں علی ظفراس بار مرکزی کردار نہیں نبھارہے لیکن ایک خصوصی کرادر میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.