سیاسی جماعتوں، وکلاء اور میڈیا کی بدولت ہی ہماری بیٹی کے قاتلوں کیخلاف ایف آئی آر درج ہوئی ،محمد حکیم کاکڑ

عدلیہ نے بھی انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے احکامات جاری کئے، آج میرے دل کو سکون ہوا ،والد ثاقبہ کاکڑ

جمعہ 26 فروری 2016 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) ثاقبہ کاکڑ کے والد محمد حکیم کاکڑ نے سیاسی جماعتوں وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں وکلاء اور میڈیا کے بدولت ہی ہماری بیٹی کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی اور عدلیہ نے بھی انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے احکامات جاری کئے آج میرے دل کو سکون ہوا اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے بیٹی ثاقبہ کاکڑ پرنسپل اور کلرک کے رویئے کے وجہ سے خودکشی پر مجبور ہوئی جس طرح میڈیا، وکلاء اور سیاسی جماعتوں نے اس کیس میں کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جس طرح ہمارے ساتھ تعاون کیا وہ بھی قابل تعریف ہے دریں اثناء ثاقبہ کاکڑ کے والد اور اہل خانہ نے ان تمام سیاسی قیادت کارکنوں ، صوبائی وزراء دانشوروں وکلاء برادری، میڈیا،انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے گھر آکر تعزیت کی یا ٹیلی فون واخبارات کے ذریعے ہمارے ساتھ ہمدردی کی۔

متعلقہ عنوان :