سفاری پارک میں لوگوں کی دلچسپی کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر کی جا ئینگی ‘ ملک محمد آصف بھا اعوان
نوازشریف اور شہباز شریف جوہر آباد میں ماڈل سفاری پارک کی جلد تکمیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ‘ صوبائی وزیر جنگلات
ہفتہ 27 فروری 2016 21:06
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر جنگلات ، وائلڈ لائف ملک محمدآصف بھاء اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف جوہر آباد میں ننے تعمیر ہونے والے ماڈل سفاری پارک کو جلد از جلد مکمل کروانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ ضلع خوشاب کے علاوہ ڈویژن بھر کے لوگوں کو مثبت تفریح مہیا ہو سکے۔
انہوں نے پراونشنل بلڈنگز کی جانب سے محکمہ کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کام تیز ی سے مکمل کرنے اور دیگر متعلقہ محکموں سے کوآرڈینیشن رکھنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے بتایا کہ یہ سفاری پارک ملک کے دیگر پارکوں سے منفرد ہو گا اور اس میں لوگوں کی دلچسپی کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر کی جا ئینگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا واحد وسیع پارک ہے ، جو شہرکی آبادی کے بہت قریب ہے اور جوہر آباد کے لوگ سیر و تفریح کے لئے پیدل سفرکر کے اس پارک میں آسانی سے آسکیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ 2017 تک اس پارک کو ہر صورت مکمل کیا جائیگا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس خالد ایاز خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رانا شہباز خان، ایکسئین بلڈنگز پراونشنل خالد محی الدین ،ڈی او وائلڈ لائف خالد محمود اور دیگر افسران موجود تھے ۔ سفاری پارک کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رانا شہباز خان نے صوبائی وزیر اور ڈی جی وائلڈ لائف کو تفصیل سے بریفنگ دی اور بعد ازاں پارک پر ہونے والے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ اس موقع پر ڈی جی وائلڈ لائف نے ایکسین بلڈنگز پراونشل کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ مالی سال کے کاموں اور فنڈز کا جائزہ لیکر فوری طور پر انہیں رپورٹ کریں تا کہ فنڈز لیپس ہونے سے بچائے جا سکیں ۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیکرٹری جنگلات بھی پارک کا دورہ کر چکے ہیں جس کے مطابق پارک کی تعمیر میں صرف رکاوٹ بننے والے درختوں کو کاٹاجائیگا اور باقی درخت سائے کے لئے محفوظ کیئے جائینگے ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اس پارک کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ 10 لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ پارک کی تعمیر کا کام اپریل 2015 میں شروع کیا گیا تھا اور 3اپریل 2017 کو اسے مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ مزید یہ کہ اب تک اس کی تعمیر پر 6 کروڑ چار لاکھ اور 14 ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ اس موقع پر ایکسیئن پراونشل بلڈنگز نے یقین دھا نی کرائی کہ اس سال ملنے والے فنڈز مقررہ مدت تک خرچ ہو جائیں گے ،اور اس سال جو کام کا ہدف ہے اسے بھی پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.